نجاست اور اسکی قسمیں

نجاست اور اسکی قسمیں

0
258

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ

 نجاست (گندگی) دو قسم کی ہوتی ہیں

۱۔         غلیظہ(بہت زیادہ گندی چیزیں ، اسکا حکم سخت ہے)

۲۔        خفیفہ (کم گندی چیزیں، اسکا حکم تھوڑا ہلکا ہے)

  • ہمارے لئے یہ ضروری ہے که دونوں طرح کی نجاستوں (گندگی) سے اپنے جسم اور کپڑوں کو بچاکر رکھیں۔
  • اگر کچھ گندگی لگ جائے تو اسے تین بار دھوکر پاک کر لیں۔
  • ناپاک جسم یا کپڑے سے نماز نہیں پڑھ سکتے۔

 ہمیں یہ جاننا ضروری ہے که ان دونوں نجاستوں سے اپنے جسم اور کپڑوں کو پاک کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے اور کونسی چیزیں نجاستِ  غلیظہ ہیں اور کونسی خفیفہ ہیں۔

NO COMMENTS