حدث سے پاکی
صفائی اور پاکی کی دوسری قسم حدث سے پاکی حاصل کرنا ہے۔ حدث اس حکمی نجاست کو کہتے ہیں جسکی وجہ سے ہم جسم اور کپڑوں سے پاک و صاف ہونے کے باوجود نماز وغیرہ ادا نہیں کر سکتے کیونکہ حدث وہ ناپاکی ہے جس سے وضو یا غسل ضروری ہو جاتا ہے۔ حدث کی دو قسمیں ہیں۔
حدثِ اصغر:۔ اس میں وہ چیزیں شامل ہیں جن سے وضو کرنا لازم ہو جاتا ہے۔
حدثِ اکبر:۔ اس میں وہ چیزیں شامل ہیں جن سے غسل (نہانا) لازم ہو جاتا ہے۔
حدث سے پاکی حاصل کرنے کے لئے وضو، غسل یا تیمم کی ضرورت ہوتی ہے لہذا انکے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے ان میں تھوڑی سی بھی بے ۔احتیاطی ہماری نمازیں اور دوسری عبادتیں خراب کر سکتی ہے اور جان بوجھ کر چھوڑنے پر کفر تک پہنچا سکتی ہے۔ لہٰذا حدث دور کرنے کے لئے وضو، غسل اور تیمم کے بارے میں ضروری جانکاری حاصل کرنا ہر مسلمان کے لئے لازم ہے۔