آسمانی کتابیں اور صحیفے

آسمانی کتابیں اور صحیفے

0
6567

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ

ہمارے لئے یہ ایمان رکھنا بھی ضروری ہے که بہت سے نبیوں  پر اللّٰہ  تعالیٰ  نے صحیفے اور آسمانی  کتابیں  اُتاریں،  اُن میں سے چار  کتابیں  بہت مشہور  ہیں:

  • “تورات” حضرت موسیٰ ے  پر، 
  • “زبور” حضرت داؤد ے   پر،
  • “اِنجیل” حضرت عیسیٰ ے   پر،
  • “قرآنِ عظیم”   حضور    اکرم نورِ مُجسّم   مُحمّد مصطفیٰ گ کو عطا کیا گیا ۔
  • قرآن پاک سب سے افضل کتاب ہے۔  لیکن یہ بات دھیان میں رکھنا چاہئیے که تمام صحیفے اور کتابیں  اللّٰہ  کا  کلام ہیں اور  اسکا کلام  ہر حال میں بہتر ہے لیکن قرآن پاک میں مسلمانوں کے لئے زیادہ  ثواب  ہے۔
  • سب آسمانی کتابوں  اور صحیفوں پر ایمان  لانا  ضروری ہے لیکن حکم وہ  ہی  مانا جائیگا  جو قرآن پاک میں ہے۔
  • قرآن پاک کے  علاوہ  جو بھی  آسمانی  کتابیں  آج موجود  ہیں انکو  لوگوں نے  بدل دیا ہے  اور  اپنی پسند کی باتیں شامل کر لی ہیں۔
  • قرآن پاک کی حفاظت کی ذمیداری اللّٰہ تعالیٰ نے خود  اپنے ذمہ  لی  ہے،  اس  وجہ  سے اس میں کوئی ایک نکتہ بھی نہی بدل سکتا اور نہ ہی کوئی اس میں کچھ گھٹا  یا  بڑھا سکتا ہے۔

 اللّٰہ تعالیٰ خود قرآن پاک میں فرماتا ہے

اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ ﴿۹﴾

”بے شک ہم نے قرآن اُتارا اور بے شک ہم اُـس کے ضرور نگہبان ہیں۔”

قرآن پاک پڑھنا،  سننا  اور  دیکھنا  سب  ثواب ہے۔  اسکے  علاوہ  بہت سے  فائدے  ہیں  چاہے  مطلب سمجھ میں  آئے  یا  نہیں۔ لیکن اگر  ایسے  پڑھا  جائے  که مطلب بھی سمجھ میں آئے  تو  پھر  اسکے  فائدے  کا  تو  کچھ کہنا  ہی نہیں۔

NO COMMENTS