فرشتوں کے بارے میں عقیدہ

فرشتوں کے بارے میں عقیدہ

0
566

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللّٰہ تعالیٰ  اسکے نبیوں  اور  رسولوں  پر  ایمان  لانے  کے  بعد  ہمارے  لئے  ضروری  ہے که  اس  بات  پر  ایمان  رکھیں  که اللّٰہ تعالیٰ  نے  فرشتوں کو  پیدا  کیا  جن کی تعداد صرف  اللّٰہ تعالیٰ   ہی جانتا  ہے  یا  اسکے  بتانے  سے  اسکے  محبوب  بندے جانتے  ہیں۔

  • فرشتے اللّٰہ تعالیٰ   کے حکم سے کام کرتے ہیں  اور کوئی  کام بھی جان  بوجھ  کر یا  انجانے  میں اسکے خلاف نہیں کرتے۔
  • فرشتوں کے  جسم  نور سے  بنے  ہیں، اللّٰہ تعالیٰ    نے اُن کو  یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں ،  کبھی وہ انسان کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی دوسری شکل میں۔
  • وہ اللّٰہ تعالیٰ کے معصوم بندے ہیں، ہر قسم کے چھوٹے بڑے گناہوں سے پاک ہیں۔

فرشتوں  کے  لئے  الگ۔ الگ  کام  ہیں  اور  ہر  کام  کے لئے  انگنت  فرشتے  رات  دن  لگے  رہتے  ہیں۔

  • بعض کے ذمہ انبیا ے کی  خدمت میں”وحی“  لانا۔
  • کسی کے متعلق پانی برسانا۔
  • کسی کے متعلق ہوا چلانا۔
  • کسی کےذمہ  ماں کے  پیٹ  میں بچے کی صورت  بنانا۔
  • کسی کے متعلق انسان کی دشمنوں سے حفاظت کرنا۔
  • کسی کے متعلق ذکر کرنے والوں کی محفلوں میں شریک ہونا۔
  • کسی کے متعلق انسانوں کے  نامۂ  اعمال لکھنا۔
  • بہت سے فرشتوں کا  دربار  رسالت گ میں حاضر ہونا۔
  • کسی کے متعلق نبیِ کریم گ پر مسلمانوں کا درود  اور سلام پہنچانا۔
  • بعض کے متعلق  قبر میں سوال جواب کرنا۔
  • کسی کے ذمہ روح قبض کرنا۔
  • کسی کے متعلق لوگوں تک  روزی  پہنچانا۔

 چار مشہور  فرشتے  ہیں  جو  اوروں  سے  افضل  ہیں۔

  • حضرت جبرائیل ے
  • حضرت میکائیل ے
  • حضرت اسرافیل ے
  • حضرت عزرائیل ے

 فرشتوں کے بارے میں ضروری عقائد

  • کسی فرشتے کے  بارے میں ذرا  سی گستاخیبھی کفر ہے۔
  • فرشتے نہ مرد ہیں، نہ عورت۔
  • اُن کو قدیم ماننا (یعنی ہمیشہ سے ماننا) یا خالق جاننا کفر ہے۔
  • کچھ لوگ اپنے دشمن کو  دیکھ کر اکثر کہتے  ہیں که ‘ملک الموت آ گیا’،  یہ کہنا  کفر کی طرف لے  جاتا  ہے۔
  • جو  فرشتوں  کے  وجود کو  نہ  مانے  وہ  کافر  ہے۔

*******

NO COMMENTS