وُضو کا طریقہ

وُضو کا طریقہ

0
1784

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ

جب وضو کا ارادہ یعنی نیت کریں تو سب سے پہلے  بِسْمِ اللّٰہ  اور دوسرا کلمہ پڑھیں۔

اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ ؕ

(میں گواہی دیتا  ہوں  اللّٰہ  کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں

اور گواہی دیتا ہوں که مُحَمّدْ گاسکے بندے اور رسول ہیں۔)

  • ہاتھ دھونا:۔ دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک تین تین بار دھوئیں۔ پہلے داہنا ہاتھ دھوئیں پھر بایاں ہاتھ۔۔
  • مسواک کرنا۔ مسواک کرکے نماز پڑھنے کا ستر گنا زیادہ ثواب ہے۔ داہنے ہاتھ سے مسواک کریں، پہلے داہنے طرف کے اوپر کے دانت مانجھیں پھر بائیں طرف کے اوپر کے دانت پھر داہنی طرف کے نیچے کے دانت اور پھر بائیں طرف کے نیچے کے دانت۔
  • کُلّی کرنا تین بار خوب اچھی طرح کُلّی کریں که حلق، دانتوں کی جڑوں اور بیچ کی دراروں میں پانی بہہ جائے، اگر تالوے میں یا دانتوں میں کوئی چیز چپکی یا اٹکی ہوئی ہو تو اسے ضرور صاف کریں۔
  • ناک میں پانی چڑھانا داہنے ہاتھ سے تین بار ناک میں پانی اس طرح چڑھائیں که اندر ہڈی تک پہنچ جائے۔ بائیں ہاتھ سے ناک صاف کریں اور چنگلی ناک کے دونوں طرف ڈالیں۔
  • منھ دھونا:۔ دونوں ہاتھوں میں پانی لیکر منھ اس طرح دھوئیں که ماتھے کے اوپر سے (جہاں سے سر کے بال شروع ہوتے ہیں) ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے لیکر دوسرے کان کی لو تک پورے چہرے پر کم سے کم دو بوند پانی بہہ جائے صرف تیل کی طرح مل دینے سے وضو نہیں ہوگا۔ منھ دھوتے میں داڑھی کا خلال بھی کریں اگر احرام بندھا ہو تو نہ کریں۔ خلال کا طریقہ یہ ہے که انگلیوں کو داڑھی میں گلے کی طرف سے ایسے پھیریں جیسے کنگھا کرتے ہیں۔
  • داہنا ہاتھ کُہنیوں تک دھونا:۔ اب داہنا ہاتھ کُہنیوں تک دھوئیں۔ اگر کوئی انگوٹھی،  چوڑی یا کڑا وغیرہ اتنا پھنسا ہوا پہنا ہے که اسکے نیچے سے پانی بہنا مشکل ہے تو انہیں ہلاکر وہاں پانی بہانہ فرض ہے،  نہیں تو وضو نہیں ہوگا۔
  • بایاں ہاتھ کُہنیوں تک دھونا:۔ پھر بایاں ہاتھ کُہنیوں تک دھوئیں ۔
  • سِر کا مسح کرنا :۔ چوتھائی سر کا مسح فرض ہے اور پورے کا سنت۔ مسح کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے که پہلے ہاتھوں کو گیلا کر لیں پھر انگوٹھے اور شہادت کی انگلی (Index finger) کے سوا ایک ہاتھ کی باقی تین انگلیوں کا سِرا  دوسرے ہاتھ کی تین انگلیوں کے سِرے سے ملائیں  اور ماتھے کے اوپری سِرے پر رکھ کر گُدھی تک اس طرح لے جائیں که ہتھیلیاں سِر سے الگ رہیں،  وہاں سے ہتھیلیوں سے مسح کرتے ہوئے واپس لائیں۔
  • کان کا مسح کرنا:۔ شہادت کی انگلی کے پیٹ یعنی آگے والے حصے سے کان کے اندرونی حصے کا مسح کریں اور انگوٹھے کے پیٹ یعنی آگے والے حصے سے کان کے باہری حصے کا۔
  • گردن کا مسح انگلیوں کے پیچھے کے حصے سے گردن کا مسح کریں۔
  • داہنا پاؤں دھونا:۔ پاؤں کو گٹّوں تک دھونا فرض ہے اور بہتر یہ ہے که آدھی پنڈلیوں تک دھوئیں اور انگلیوں کا خلال کریں پاؤں کی انگلیوں کاخلال بائیں ہاتھ کی چنگلی سے اس طرح کریں که داہنے پاؤں میں چنگلی سے شروع کریں اور انگوٹھے پر ختم کریں۔
  • بایاں پاؤں دھونابائیں پاؤں کو اسی طرح دھوئیں اور انگلیوں کا خلال انگوٹھے سے شروع کرکے چنگلی پر ختم کریں۔ اگر بنا خلال کئے پانی انگلیوں کے اندر سے نہ بہتا ہو تو خلال فرض ہے۔
  • وضو کے بعد آسمان کی طرف منھ اٹھاکر دوسرا کلمہ اور یہ دعا پڈھیں۔

اَللّٰھُمَّ اجۡعَلۡنیۡ مِنَ التَّوَّابِیۡنَ وَاجۡعَلۡنِیۡ مِنَ الۡمُتَطَہِّرِیۡنَ ؕ

(اے اللّٰہ تو مجھے توبہ کرنے والوں اور پاک لوگوں میں سے کر دے)

NO COMMENTS