آدمی اور جانو ر کے جوٹھے کا بیان

آدمی اور جانو ر کے جوٹھے کا بیان

0
1223

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ

ہر ایک شخص مرد ہو یا عورت اسکا جوٹھا پاک ہے (چاہے ان پر غسل فرض  ہو)۔ لیکن مرد کو نامحرم (غیر) عورت کا اور عورت کو نامحرم مرد کا جوٹھا کھانا پینا مکروہ ہے۔

آدمی اور جانور کے جوٹھے کے بارے میں  کچھ ضروری مسائل اس طرح ہیں ۔

  • کافر کا جوٹھا بھی پاک ہے مگر اس سے بچنا چاہئیے اور تھوک، رینٹھ اور کھنکھار وغیرہ (جو پاک ہے مگر آدمی ان سے گھن کرتا ہے) سے بھی بہت بدتر کافر کے جوٹھے کو سمجھنا چاہئیے۔  اسی طرح شرابی یا حرام جانور کا گوشت کھانے والے کے جوٹھے سے بھی بچنا ضروری ہے۔
  • کسی کے منھ سے اتنا خون نکلا که تھوک میں لالی آ گئی تو اسکا جوٹھا ناپاک ہے، اور اسنے فوراً پانی  پیا تو  یہ بھی ناپاک ہو گیا۔  خون کا اثر ختم ہونے کے بعد یہ لازم ہے که کلی کرکے منھ پاک کرے کیونکہ ایسی صورت میں تھوک نگلنا سخت ناپاک بات اور گناہ ہے۔
  • اسی طرح کسی نے شراب پیکر فوراً پانی پیا تو وہ پانی بھی ناپاک ہو گیا۔
  • شرابی کی مونچھیں بڑی ہوں که شراب مونچھوں میں لگی تو جب تک انکو پاک نہ کریگا تو جو پانی پئے گا وہ پانی اور  برتن دونوں ناپاک ہو جائیں گے۔
  • جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے جوپالےہوں یا  پرندے انکا  جوٹھا پاک ہے چاہے نر ہوں جیسے گائے، بیل، بھینس، بکری، کبوتر اور تیتر وغیرہ۔ جو مرغی آزاد گھومتی ہو اور گندگی پر منھ مارتی ہو اسکا جوٹھا مکروہ ہے اور بند رہتی ہو تو پاک ہے۔
  • ایسے ہی کچھ گائیں جو گندگی کھاتی ہیں انکا جوٹھا مکروہ ہے۔ اگر کسی گائے نے نجاست کھاکر پانی یا کسی اور چیز میں منھ ڈال دیا تو وہ ناپاک ہے بشرطیکه کوئی ایسی بات نہ پائی گئی جس سے اسکے منھ کی پاکی ہو جاتی۔
  • اسی طرح اگر بیل، بھیینسے اور بکرے نروں نے معدہ کا پیشاب سونگھا اور اس سے انکا منھ ناپاک ہوا اور نہ اتنی دیر گزری که جسمیں پاک ہو جاتا تو انکا جوٹھا ناپاک ہے اور اگر چار پانیوں میں منھ ڈالیں تو پہلے تین ناپاک اور چوتھا پاک ہے (یعنی پہلے تین پانیوں سے دھل کر اسکا منھ پاک ہو جائیگا)۔
  • گھوڑے کا جھوٹھا پاک ہے۔
  • سور، کتّا، شیر، چیتا، بھیڑیا، ہاتھی، گیدڑ اور دوسرے درندوں کا جوٹھا ناپاک ہے۔
  • کتّے نے برتن میں منھ ڈالا تو اگر وہ چینی یا دھات کا ہے یا مٹی کا روغنی یا استعمال میں لائے ہوئے چکنے برتن تو تین بار دھونے سے پاک ہو جائیگا نہیں تو ہر بار سکھا کر پاک ہوگا۔ لیکن چینی کے برتن میں بال (Crack) ہو یا اور برتن میں درار ہو تو تین بار سکھاکر پاک ہوگا، صرف دھونے سے پاک نہ ہوگا۔
  • مٹکے کو کتّے نے اوپر سے چاٹا تو اسکے اندر کا پانی ناپاک نہ ہوگا۔
  • اُڑنے والے شکاری پرندے جیسے شکرا، بعض، بحری اور چیل وغیرہ کا جوٹھا مکروہ ہے اور یہی حکم کوّے کا ہے اور اگر انکو پال کر شکار کے لئے سکھا لیا ہو اور چونچ میں نجاست نہ لگی ہو تو اسکا جوٹھا پاک ہے۔
  • گھر میں رہنے والے جانور جیسے بِلّی، چوہا،  سانپ اور چھپکلی کا جوٹھا مکروہ ہے۔
  • اگر کسی کا ہاتھ بِلّی نے چاٹنا شروع کیا تو چاہئیے که فوراً ہاتھ کھینچے لے۔ یونہی چھوڑ دینا که چاٹتی رہے مکروہ ہے اور ہاتھ دھو لینا چاہئیے اگر بنا دھویے نماز پڑھ لی تو ہو جائیگی مگر دھونا زیادہ اچھا ہے۔
  • بِلّی نے چوہا کھایا اور فوراً برتن میں منھ ڈال دیا تو پانی ناپاک ہو گیا اور اگر زبان سے منھ چاٹ لیا که خون کا اثر جاتا  رہا تو ناپاک نہیں۔
  • پانی میں رہنے والے جانور کا جوٹھا پاک ہے چاہے انکی پیدائش پانی میں ہو یا نہ ہو۔
  • گدھے خچر کا جوٹھا پانی مشکوک یعنی شک والا ہے۔ یعنی اسکے وضو کے قابل ہونے میں شک ہے اور اسی لئے اس سے وضو نہیں ہو سکتا کیونکہ جب حدث یقین ہو وہ یقین مشکوک طہارت سے دور نہ ہوگا۔
  • جو جوٹھا پانی پاک ہے اس سے وضو اور غسل دونوں جائز ہیں مگر جس پر نہانا ضروری ہو اسنے اگر بغیر کلی کے پانی پیا تو اسکے جوٹھے پانی سے وضو جائز نہیں که وہ پانی مستعمل یعنی استیمالی ہو گیا۔
  • اچھا پانی ہوتے ہوئے مکروہ پانی سے وضو اور غسل مکروہ ہے اور اگر اچھا پانی موجود نہیں تو کوئی حرج نہیں۔
  •  اچھا پانی ہوتے ہوئے مشکوک سے وُضو و غُسل جائز نہیں اور اگر اچھا پانی نہ ہو تو اسی سے وُضو و غُسل کرلے اور تیمم بھی  کرے اور بہتر یہ ہے کہ وُضو پہلے کر لے اور اگر عکس کیا یعنی پہلے تیمم کیا پھر وُضو جب بھی حَرَج نہیں اور اس صورت میں وُضو اور غُسل میں نیت کرنی ضروری ہے  اور اگر وُضو کیا  اور تیمم نہ کیا یا تیمم کیا  اور وُضو نہ کیا تو نماز نہ ہوگی۔
  • مکروہ جوٹھے کا کھانا پینا بھی مالدار کو مکروہ ہے اور غریب محتاج کو بغیر کراہت کے جائز ہے۔
  • مشکوک جھوٹھے کو کھانا پینا نہ چاہئیے۔
  • اگر مشکوک پانی اچھے پانی میں مل گیا تو اگر اچھا پانی زیادہ ہے تو اس سے وضو ہو سکتا ہے ورنہ نہیں۔
  • جس کا جوٹھا ناپاک ہے اسکا پسینہ اور لعاب بھی ناپاک اور جس کا جوٹھا پاک اسکا پسینہ اور لعاب بھی پاک اور جس کا جوٹھا مکروہ اسکا لعاب اور پسینہ بھی مکروہ ہے۔
  • گدھے، خچر کا پسینہ اگر کپڑے میں لگ جائے تو کپڑا پاک ہے چاہے کتنا ہی زیادہ لگا ہو۔

NO COMMENTS