نجاستِ خفیفہ

0
288

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ

خفیفہ وہ نجاست یا گندگی ہے جس کا حکم تھوڑا ہلکا ہے۔

نجاستِ خفیفہ کا حکم

اسکا حکم یہ ہے که کپڑے یا بدن کے جس حصے پر نجاست لگی ہے اگر اسکی چوتھائی سے کم ہے جیسے دامن میں لگی تو دامن کی چوتھائی سے کم، آستین میں لگی ہے تو آستین کی چوتھائی سے کم اور ایسے ہی ہاتھ میں ہاتھ کی چوتھائی سے کم ہے تو معاف ہے،  اس سے نماز ہو جائیگی اور اگر پوری چوتھائی میں ہو تو بنا دھوئے  نماز نہیں ہوگی۔

نجاستِ خفیفہ میں شامل چیزیں

  • حلال جانور جیسے گائے، بیل، بھینس، بکری اور اونٹ وغیرہ کا پیشاب، پتّا نجاستِ خفیفہ ہے۔
  • گھوڑے کا بھی پیشاب اور پتّا نجاستِ خفیفہ ہے۔
  • جس پرندے کا گوشت حرام ہے چاہے شکاری ہو یا نہیں جیسے کوّا ، چیل،  شِکرا،  باز  اور  بحری  اسکی  بیٹ نجاستِ خفیفہ ہے
  • اگر پتلی چیز دہ در دہ ہو تو پاک ہے۔ دہ در دہ کا مطلب یہ ہے که اسکی لمبائی کم سے کم دس ہاتھ اور چوڑائی بھی کم سے کم دس ہاتھ ہوے اور گہرائی اتنی ہو که جب چُلّو سے پانی لیں تو زمین نہ کھلے۔ یہاں پر ہاتھ سے مراد شرعی ہاتھ ہے یعنی کوہنی سے ہاتھ کی اونگلیوں تک کی لمبائی ۔

NO COMMENTS